جوں کیٹس کی نظم
(When I have Fear)
کا منظوم ترجمہ

مجھے یہ خوف آتا ہے کہ میں بھی ڈوب جاؤں گا
اور اپنے ذہن کی زرخیز مٹی سے چٹختے ان شگوفوں کوکبھی نہ دیکھ پاؤں گا!
میں جب بھی رات کے تاروں بھرے چہرے ، محبت کے حسیں جذبے کو تکتا ہوں
تو رکتا ہوں،
یہ کہتا ہوں،
میں کیسے پہنچ پاؤں گا
کہ میں تو ڈوب جاؤں گا!
گھڑی بھر کو حسیں تخلیق چھوتا ہوں
تو رکتا ہوں،
سمجھتا ہوں،
کہ پھر کب دیکھ پاؤں گا؟
میں ان دیکھی محبت کی خوشی کو چھوڑ جاؤں گا!
محبت اور شہرت کی حسیں دنیا کا ہوں حصہ
اور اس دنیا کے ساحل پر کھڑا تنہا
میں اکثر سوچتا ہوں یہ
کہ ‘‘نا ہونے’’ کے دریا میں
میں اک دن ڈوب جاؤں گا!

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے