اْس نے کہا:۔
”روشنی کے سمندر میں
ہماری آنکھیں خوب صورت مچھلیاں ہیں
کنارے پر
تاک میں ایک ماہی گیر بیٹھا ہے
اْس کے سنہری کانٹے میں
دنیا کا ایک ٹکڑا پیوست ہے
غور سے دیکھنا
کہیں یہ ٹکڑا
تمھاری آنکھیں اْچک نہ لے”
اْس نے کہا:۔
”روشنی کے سمندر میں
ہماری آنکھیں خوب صورت مچھلیاں ہیں
کنارے پر
تاک میں ایک ماہی گیر بیٹھا ہے
اْس کے سنہری کانٹے میں
دنیا کا ایک ٹکڑا پیوست ہے
غور سے دیکھنا
کہیں یہ ٹکڑا
تمھاری آنکھیں اْچک نہ لے”