آج کے حالات پر بھی بات ہونی چاہےے
روشنی میں رات پر بھی بات ہونی چاہےے

ہو چکے وہ سانحے جن کو کہ ہونا تھا کبھی
اب نئے خدشات پر بھی بات ہونی چاہےے

اہلِ دہشت نے پسِ دیوار رکھا ہے جسے
بات کیا ہے؟ بات پر بھی بات ہونی چاہےے

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے