کسی اصول کو خود پر امام نافذکر
تُو اپنی ذات میں کوئی نظام نافذ کر
یہ تیرا دل جو سدا بے لگام رہتاہے
تُو اس پہ کوئی حلال وحرام نا فذ کر
کبھی آخر تلک جاکر بھی دیکھیں
بدن کو صرف میں لاکر بھی دیکھیں
جو گرماتے ہیں خوں جوشِ بیاں میں
کبھی وہ زخم ہم کھا کر بھی دیکھیں