جمعہ2مئی کوبلوچالوجی ’’فوڈ اینڈ نیوٹریشن‘‘ فیکلٹی کی میٹنگ ڈاکٹر امبرین مینگل کی صدارت میں ہوئی۔ فیصلہ ہوا کہ سال کے آخر تک بلوچ فوڈ زکی مختلف اقسام پر ایک مشترکہ کتاب لائی جائے ۔ کام کی رفتار کا جائزہ لینے اور اس میں درپیش چھوٹے موٹے مسائل کے حل کے لیے فیکلٹی کی میٹنگ ماہانہ بنیادوں پر ہوگی۔
میٹنگ نے فیصلہ کیا کہ شروعات صرف دودھ اور دودھ سے بنی اشیاسے کی جائے گی ۔ اور اِس حصے کے لیے ایک ماہ کا وقت مقرر کیا گیا ۔ فیصلہ ہوا کہ میٹنگوں اور تحریروں بشمول فائنل کتاب ،کی زبان بلوچی ہوگی۔
کتاب پر پچاس ہزار روپیہ خرچ آنے کا اندازہ لگایا گیا۔جس کے انتظام کے لیے اگلی میٹنگ میں بحث کی جائے گی۔
فیکلٹی متفقہ رائے سے اپنے ممبروں میں اضافہ کر سکے گی۔ ڈاکٹر امبرین مینگل کوچیر پرسن مقرر کیاگیا۔
میٹنگ کے آخر میں پروفیسر محمد اشرف کے گھر سے بنا کر لائے ہوئے بانکلینک ضیافت کا لطف اٹھایا گیا۔

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے