روشنائی سے جل گئے مرے ہاتھ
لکھتے لکھتے پگھل گئے مرے ہاتھ
پہلے شمشیر ہاتھ سے نکلی
پھر بدن سے نکل گئے مرے ہاتھ
پیشگی معذرت اگر یونہی
باتوں باتوں میں چل گئے مرے ہاتھ
ہاتھ سب سے ملا رہا تھا میں
پھر کسی سے بدل گئے مرے ہاتھ
گھٹنے گھٹنے گئے قدم تجھ تک
اور کہنی کے بل گئے مرے ہاتھ