دلوں میں جنمی محبت
جس کو سینے کے لیے
سانسوں کی گرمی دی تھی
جس کے حلق میں
چونچیں بھر بھر کہ ارمان ٹھونسے تھے
اس کے پرنکل آئے ہیں
اب یہ نہیں ٹکے گی
آؤ دل بڑا کرکے
اسے گھونسلے سے آزاد کردیں

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے