یاد ہے؟
جب میں نے
ایک بچے کی طرح
تمہاری طرف ہاتھ پھیلائے
تو تم نے کچھ کہا
اور
میں اچانک ہزاروں سال بوڑھا ہوگیا
اس فوسل کی طرح
جسے یاد بھی نہیں
کہ وہ کہاں جیا
اور کیسے مرا؟!

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے