بْجھے ہوئے سے جو چند سگریٹ پڑے ہوئے ہیں
سو ہم محبت میں اس طرح سے جلے ہوئے ہیں
یہ میرا کمرہ۔۔۔یہ میرا گھر ہے؟۔۔ میں کیسے مانوں
یہاں تو ہر سْو تمہارے فوٹو لگے ہوئے ہیں
جواں درختوں کی چھاوں میں بھی وہی مزہ ہے
مگر جوبوڑھوں سے اپنے رشتے بنے ہوئے ہیں
وہ خط پْرانے، پْرانے فوٹو،،تمہارے تخفے
وہ سب صحیفے سنبھال کر ہی رکھے ہوئے ہیں
ہماری رہ میں کوئی بھی طوفاں نہیں ہے باقی
تو کس لیے ایک دوجے سے ہم کٹے ہوئے ہیں
یوں شام ہوتے ہی اپنے دل کے دیے جلانا
یہ کام سارے ہمارے ذمے لگے ہوئے ہیں