دریا سخت دباؤ میں ہے
ڈوبنے والا ناؤ میں ہے
اب ذرے ذرے کا ہاتھ
صحرا کے پھیلاؤ میں ہے
مرہم میں آرام نہیں
ساری تسکیں گھاؤ میں ہے
تصویروں میں جلتا شہر
کب سے سرد الاؤ میں ہے
آئنہ گر کو کیا معلوم
جو لذت پتھراؤ میں ہے
دریا سخت دباؤ میں ہے
ڈوبنے والا ناؤ میں ہے
اب ذرے ذرے کا ہاتھ
صحرا کے پھیلاؤ میں ہے
مرہم میں آرام نہیں
ساری تسکیں گھاؤ میں ہے
تصویروں میں جلتا شہر
کب سے سرد الاؤ میں ہے
آئنہ گر کو کیا معلوم
جو لذت پتھراؤ میں ہے