نوکری ڈھونڈنے ادھار لے کے چلا تو جاؤں میں
باتیں کریں گے سارے لوگ بوجھ پڑے گا بھائی پر

گاؤں کے لوگ آج بھی اس کو امیری کہتے ہیں
کھانا الگ چٹائی پر۔۔۔ پڑھنا الگ چٹائی پر

آب و ہوا کے آر پار ، خوف و خلا کے درمیاں
زندگی اور موت بھی جا کے رکی ہیں کھائی پر

اس پہ کبھی کیا ہے غور فلم سے زندگی ہے اور
کیسے یقین کر لیا تم نے سنی سنائی پر

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے