ابھی کیچڑ سے بھری
گلیوں میں رہنے والے
بھوکے ننگے
بے خبر لوگوں کو
ننگی حقیقت کا ادراک نہیں ہے
وہ صورتِ حال کو اپنا مقدر جانتے ہیں
اور اپنی قسمت پر شاکر ہیں
تمہارے دِئیے ہوئے
فلسفے پر عمل پیرا وہ لوگ
صبر اور دُعا پر
یقین رکھتے ہیں

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے