نثری نظم
ہر طرح کے نا مُساعد حالات میں
تمہیں زندہ رہنا ہے
حوصلہ مندی کے ساتھ
مُستقل مزاجی کے ساتھ
اور، بڑی
خوش دلی کے ساتھ
اور ، اے دل
تیری ہستی کو
تیری اچّھائی کو
میں خوب پہچانتا ہوں
اسی لیے کہتا ہوں:
تمہیں زندہ رہنا ہے
زندگانی میں
سچّے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے
اور بعد از مرگ
لکھّے چَھپے ہوئے حرف و لفظ میں