نثری نظم
شاعر کا کام: غزل تخلیق کرے
افسانہ و ناول نگار فِکشن تخلیق کرے
نقّاد ، تنقیدی مضامین لکھے
اور ایک عالم،
روشن خیال کتابیں تصنیف کرے
یعنی لکھنے والوں پہ فرض ہے
وہ بہت اچھا لکھیں:
عالِمانہ، بھرپور اور گہرے خیالات
زندگی بخش اور امّید سے بھرے ہوئے
اشعار، نظمیں، جُملے اور اقتباسات
پھر، اب ، یہ
پڑھنے والوں کاکام ہے:
اپنے دل میں بٹھائیں
اپنے شعور کو چمکائیں
انسان دوست بنیں
سچّے انقلابی بنیں
انسان دشمن سماج کوبدلیں
جبر و سِتم اور لُوٹ سے لڑیں