ہماری خواہش
چاند پر قبضہ کرنے کی نہیں ہے
نین ہمارے
نیوکلیئر بم کے تمنائی نہیں ہیں
ہمارا دل ہمیشہ
اس بات پربضد رہا ہے
کہ ہم کسی غیر ؍ پرائی دھرتی پر بوجھ نہ بنیں
مگر زمین کے جس حصے پر
ہم سانس لے رہے ہیں
اس دیس کی ہواؤں اور ان سے
اْٹھنے والی مٹی کی مہک کو
ہمارے لئے غیر نہ بناؤ

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے