اپنی زندگی کے اسلوب میں زندہ رہیے
اپنی زندگی کو
اُس کے اسلوب میں رہ کر گزاریے
اس کے احساسات کو سمجھتے ہوئے
انسانیت کے احترام کے ساتھ
سادگی و سچائی سے
جھوٹ اور لالچ سے بچ کر
پیار ے جذبے میں رہ کر گزاریے
تو، پھر
شدائدِ حیات سے
دل نہیں ڈوبے گا
دکھ نہیں ستائے گا