تمہا ری آ نکھیں سنبھال سکتی ہیں
دنیا بھر کی بے لبا سی
اور۔۔۔ تمہارے ہا تھ کی لکیریں منسوب ہو سکتی ہیں
فحش اشارے والی با لکو نیو ں سے
تم اپنے جسم کے مسئلے پر
خدا سے دوبارہ مذاکرات کر سکتے ہو
کاش
ثواب کے معنوں میں
کثرت سے استعمال ہو نے والے
مرد
ان جملوں میں برتے جا سکیں
جن کی معنی خیزی نے
تمہاری آ نکھیں ٹیڑھی
اور۔۔۔ زبان لذت سے دو ہری کر دی ہے