بولے تو اچھا , برا محسوس ہو
اسکی خاموشی سے کیا محسوس ہو
اس طرح دیوار پر تصویر رکھ
آدمی بیٹھا ہوا محسوس ہو
دام منہ مانگے ملیں گے اور نقد
قتل لیکن حادثہ محسوس ہو
رکھ لیا اخبار پیسوں کی جگہ
تاکہ بٹوا کچھ بھرا محسوس ہو
دیکھنا چا ہوں اسے تو ہر کوئی
میری جانب دیکھتا محسوس ہو
پاس جانے پر کھلے پیاسے پہ ریت
دور سے پانی کھڑا محسوس ہو

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے