کس کی آنکھ سوالی ہے؟۔۔۔جو خالی ہے
اِتنا کون مثالی ہے ؟۔۔۔جو خالی ہے

صبح تلک لب کھولے گی۔۔۔تو بولے گی
پِِرچ میں ایک پیالی ہے۔۔۔جو خالی ہے

یادوں کے پچھواڑے میں۔۔۔اِس جاڑے میں
بستی ایک بسا لی ہے۔۔۔جو خالی ہے

دیکھو خوب قرینے سے۔۔۔اک سینے سے
دل سی چیز چْرا لی ہے…جو خالی ہے

اندر کے ویرانے میں۔۔۔اَن جانے میں
پچھلی رات سجا لی ہے۔۔۔ جو خالی ہے

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے