میں ریشم کے کیڑے کی طرح
اپنے ہی جنون کے چپچپاتے ریشمی خواب
کے تاروں میں لپٹتی جا رہی ہوں
تار جو بڑھتے وقت پر اپنی دھار
تیزکرنا جانتے ہیں
اور
لمحہ بہ لمحہ میرا وجود
ان ریشمی
کاٹ دار دائروں کے بیچ
سلتا جا رہا ہے
میرے جنون سے ہی مرے وجود کا
دم گھْٹتاجا رہا ہے