اے شہزادی امید
تیرے قدموں میں پوری تہذیب بسی ہوئی ہے
شاعری، موسیقی، کتابیں تیرے گہنے ہیں
جو قدرت نے گوادر کے باسیوں کو دان کردیئے ہیں
گوادر کے ساحل تُو سلامت رہے
اپنی وسعت میں تہذیبوں کے ملاپ کی وسعت کے ساتھ
اور اپنی گہرائیوں میں فنکار کی روح کو سمائے