تعلق
منجمد بر فیلی
تنہائی کی شامو ں میں
انگیٹھی تاپنے کا سا کو ئی احساس ہے
بے ساختہ سی بے سبب اک مسکراہٹ
جو
لہو میں تیرتی رہتی ہو
یوں ، جیسے
عریضوں کے دئے
موجوں میں اجیالے شگن رکھیں
وہ اک آ ہٹ
جو سنا ٹوں میں سوچوں کے
کسی دوسرا ت جیسی
ساتھ رہتی ہو ۔۔۔
کسی گہری ادا سی
اور بے پایاں مسرت کا
عجب بے نام سا رشتہ
نہیں ہوتے ہوئے بھی
ہر گھڑی جو
ساتھ رہتا ہے