بلوچستان ادبی فورم کی دوممبر تنظیمیں یعنی
سنگت اکیڈمی آف سائنسز
آماچ ادبی دیوان مستنگ
اپنے لیڈر شپ اور ممبر شپ کی سطح پر مزید قربت اور ہم آہنگی پیدا کرنے کا عزم کرتی ہیں۔
-1 دونوں تنظیمیں اپنے ادبی و تنقیدی اجلاسوں، سیمیناروں ، کانفرنسوں اور مشاعروں میں ایک دوسرے کے عہدیداروں اور ممبروں کو باقاعدہ مدعو کیا کریں گی۔
-2 دونوں تنظیمیں ’’ ریڈرز کلب‘‘ منظم کریں گی جہاں ایک دوسرے کی اشاعتیں نصف قیمت پر فراہم ہوں گی۔
-3 دونوں تنظیمیں اپنی اپنی صوبائی کمیٹیوں میں ایک دوسرے کے سربراہ کو’’ نان ووٹنگ ممبر‘‘ کی حیثیت سے شامل کرنے کا اعلان کرتی ہیں۔
-4 دونوں تنظیمیں اپنے منشوروں میں مشترک باتوں پہ مبنی اگلے تین ماہ تک ایک الائنس بنائیں گی۔
-5 دونوں تنظیمیں بلوچستان کی دوسری ادبی وعلمی تنظیموں سے مزیدقربت پیدا کریں گی، نیز دوسری تنظیموں کو باہم قریب لانے میں مدد کریں گی۔
-6 ماہنامہ ’’ سنگت‘‘ آماچ ادبی دیوان کی نگارشات اور سرگرمیوں کی رپورٹیں نمایاں طور پر شائع کرے گا۔
27ستمبر2015

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے