وہ لو گ جو بچپن میں
سڑک پار کرتے ہوئے
حادثے کا شکار نہیں ہوتے
انہیں کوئی وبائی مرض
کھا جاتا ہے
اور جو اس سے بچ جاتے ہیں
وہ کسی نا گہانی میں پھنس کر مر جاتے ہیں
لیکن جو اس ناگہانی کی زد میں نہیں آتے
انہیں دوسرے بچے ہوئے مار دیتے ہیں
اور دوسرے بچے ہوئے
پھر
اپنی موت آپ مر جاتے ہیں

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے