لبوں پہ اک دعا رکھنا
میرا نام سدا رکھنا
شام سمے میں لوٹ آؤں
چھوکھٹ پہ دیا دھرا رکھنا
ساون رُت میں کام آئے گا
آنکھ کا کا جل بچا رکھنا
جیون بھلے دکھ سکھ کی چھایا
اپنا کام فقط وفا رکھنا
بیت نہ جائے پیار کا موسم
اپنا دل ہرا بھرا رکھنا
ایک خیال ہے قُرب اور دُوری
اپنے دل پہ نگاہ رکھنا

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے