کبھی پہلے زینے سے اور کبھی تیسرے یا چوتھے سے یا پھر دروازے سے پلٹ آتا ہوں …….. تم خوش گپیوں میں مصروف ہوتے ہو …….. قہقہے…….. ہنسی مذاق…….. چائے کے برتنوں کی کھنک…….. میں یہ سوچ کر پلٹ آتا ہوں کہ شائد اب میری گنجائش ، میری ضرورت نہیں رہی ہے ۔ …. تم نے کبھی پوچھا بھی تو نہیں…….. تمہیں شائد خبر نہ ہو…….. میں لوٹ آتا ہوں کبھی پہلے زینے سے، کبھی تیسرے یا چوتھے سے یا پھر دروازے سے پلٹ آتا ہوں…….. تمہیں شائد خبر نہ ہو۔

فرق

بھائی!…….. بڑے بھائی!!…….. کرائے کے دو منزلہ مکان میں ہم علیحدہ علیحدہ رہتے ہوئے بھی اکٹھے تھے …….. تب ماں جی حیات تھیں…….. آج! …….. ماں جی کی پہلی برسی ہے …….. اور ہم اپنے دو منزلہ مکان میں کرائے داروں کی طرح رہتے ہیں۔

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے