ایک پوری اور طویل عمر
سرزمین سندھ کے
ہر شہر و کوچے میں
ہر محفل ِدانش وراں میں
ہر مجلسِ وطن پرستاں میں
اجالا کرکے
یہ شمع بجھ گئی ہے
سوبھوگیانچندانی:
جسمانی طور پر
ہمیں الوداع کہہ گئے ہیں
مگر اپنے پیچھے
انسان دوستوں کے لےے
بے لوث محبت اور وفاداری کی
ایک اَن مِٹ مثال چھوڑ گئے ہیں
وہ جب تک جےے
اپنی دھرتی ماں اور نظرےے کے
خدمت گار و وفادار رہے
ہاریوں، محنت کشوں کے حقوق کے لےے
آواز ِ انقلاب بلند کرتے رہے
اور اپنے وطن و سماج میں
محرو م و مظلوم طبقات کے لےے
ایک اچھی زندگی کے حصول کی
اَن تھک جنگ کرتے رہے