ہمیں اُمید ہے پھر سے۔۔۔۔۔
ہوا آنچل تو لہراو¿
ذا وآو¿ اور تھم جاو¿
کہ میں دیکھوں
کہ میں دیکھوں ،تمھاری روح میں پنہاں
رنگ کیسے رقص ہیں
تمھارے وجود سے لپٹی وہ سورج کی نئی کرنیں
کیا جلوے دکھاتی ہیں ؟
کیا ہم کو بتاتی ہیں
کہ
کہاں کہاں سے اُڑ اُڑ کر تم ان کو ساتھ لاتی ہو
ان پربتوں پہ سوئی کرنوں کو جگا کر ساتھ لاتی ہو
ہوا آنچل تو لہراو¿
ذرا آو¿ اور تھم جاو¿
تمھارے پاو¿ں سے بندھی پیلے پتوں کی جھانجریں
تمھارے آنچل کے کناورں میں چاند کی روپہلی سی کرنیں
نئے خواب لاتی ہیں
دل میں بو جاتی ہیں
اور
جھانجریں چھنا چھن چھن
مدھر گیت سُناتی ہیں
ہوا آنچل تو لہراو¿
ذرا آو¿ اور تھم جاو¿
کہ تمھارے ساتھ گھِر گھرِ کر بادل جو آتے ہیں
وہ بوندیں ساتھ لاتے ہیں
وہ بوندیں برس جانے دو
اس خشک زمین پر اب تو ہری بہار آنے دو
ہمیں اُمید ہے پھر سے
کہ
نئے سورج کی کرنیں
خوشی کے رنگ ہمیں دیں گی
ہمیں اُمید ہے پھر سے
نئے سورج کی کرنیں
خواب کی تعبیر ہمیں دیں گی
ہمیں اُمید ہے پھر سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔