پشتوادبی قندیل مسلم باغ کے زیر اہتمام عوامی مشاعرہ انعقاد گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول مسلم باغ کے ہال میں کیا گیا ۔ تلاوت کلام ِ پاک مولوی عبد الشکور نے کی۔ اور ھدیہ نعت مشہور نعت خوان اور شاعر جناب اللہ محمد سائل نے پیش کی ۔
مہمان خصوصی ممتاز محقق اور شاعر و دانشور ڈاکٹر عبد الروف رفیقی تھے۔
مشاعرے کی صدارت میزبان صدر پشتو ادبی قندیل مسلم باغ جناب محمد اسحاق کارگر نے کی ۔
ڈاکٹر محمد شفیق نے پشتو ادبی قندیل مسلم باغ کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور تنظیم کی ادبی خدمات پر مختصر روشنی ڈالی ۔
حسب روایت سٹیج سیکرٹری اول جناب حاجی عبد الحق کاکڑ نے اپنا کلام پیش کیا ،
بعد میں ذیل شعراءکرام نے اس مشاعرے کو زینت بخشی اور سامعین سے خوب داد حاصل کی ۔ محمد سلیم اولس یار ، مولوی اللہ داد حقمل، خدائیداد شب گیر، عبدالخالق دیدار، محمد نواز خان قائل ، رحمت پشتون ،شیخ انعام اللہ ، نیک محمد مجاہد اور اب فاریاب معراج الفت، نصرت اللہ خان ، بشر مل کاکڑ ،فصیح اللہ خان ، عبد الوہاب غزنوی ، عبد ا لسلام خان کاکڑ ،محمد علی عمری، مولوی محمد ہمایون خان کاکڑ ،حاجی نعمت اللہ خان دلشاد ،ڈاکٹر محمد شفیق ، جناب عطا ءالرحمن ہمدرد،، سید باچھا شنواری ، نصیب خان سنگر یار ، صدام خان صدام،محب اللہ محسن ھیواد ، عابد زیارمل ،کریم اللہ خان سودائی ،امیر محمد عادل ، نور اللہ وطن ، بخت سباوون ، بسم اللہ خان ،مولادا ر ، قدیم جان ، محیب اللہ خان شیراز،امیر محمد لیکوال ،درویش کاکڑ ،حمد اللہ خان مسرور، حبیب اللہ خان ثاقب ،ذکا ءاللہ خان پانیزئی،آمین اللہ خان بیدا ر، عبد الواجد تژئی ،عطا ءالرحمن ہمدرد ، سمیع اللہ خان شمشیر میوند ،علامہ عبد الغنی شہاب ، عبد القادر ، محمد حیدر وقار،عصمت اللہ، احمد زیب ، نو ر محمد نو ر، محمد طاہر لیوال ،علامہ عبد الغنی شھاب ، فضل آشنا ، اللہ محمد سائل ۔
صدر مشاعر ہ محمد اسحاق کارگر نے حسب دستور اپنا کلام پیش کیا اور تمام سامعین اور شعرا کرام کا شکر یہ ادا کیا ۔ اس پر وقار مشاعرے کے مہمان گرامی ڈاکٹر عبد الروف خان رفیقی نے اپنا کلا م سنایا ۔ آپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پشتو زبان وادب کے لئے پشتو ادبی قندیل کی ادبی خدمات لائق تحسین ہیں۔
یہ مشاعر ہ رات گئے ڈھائی بجے تک جاری رہا ، اور بعد میں تمام شرکاءاور مہمان شعرا کو کھا نا کھلایا گیا ۔

 

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے