سارا امبر چےلوں کا ہے
دھرتی سانپوں کی ہے ساری

خوف کی ماری
بھول گئےں منزل کا رستہ
بھےڑےں ساری

رنگ بدلتے گرگٹ گھومےں
جھومےں ناچےں باری باری

کائےں کائےں کوے آئےں
خبرےں لائےں

”……..کتے کا بلی پر حملہ
……..نےولے کی ناگن سے لڑائی
……..سارس کو لومڑ کی دعوت
……..کچھوے اور خرگوش کی دوڑمےں
اب بازی خرگوش نے ماری
آج کی سب سے خاص خبر ہے
چےونٹی کی ہاتھی سے ےاری“

چل وے کبوتر
مار اُڈاری
چل وے کبوتر
مار اُڈاری

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے