Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » شبِ یلدا ۔۔۔  قندیل بدر

شبِ یلدا ۔۔۔  قندیل بدر

وہ مجھ سے کہیں دور بہت دور جاگتا رہتا ہے

کبھی اپنے کمرے میں مجھے آئینے میں سجتے سنورتے ہوئے دیکھتا ہے اور مسکراتا ہے

تو کبھی اپنی سائیڈ ٹیبل پر کتاب پڑھتے ہوئے مجھے پڑھنے کی کوشش کرتا رہتا ہے

اور کبھی دیواروں پر انگلیاں گھماکر میری تصویر بنانے کے جتن کرنے لگتا ہے

جب تھک جاتا ہے تو ٹھنڈی آہ بھر کر مجھے تکیے کے نیچے چھپا دیتا ہے تاکہ کوئی اور دیکھ نہ سکے

تھوڑی دیر تڑپنے کے بعد پھر چپکے سے مجھے باہر نکال کر اپنے سینے پر رکھ لیتا ہے

دھڑکن بڑھ جائے تو اٹھ کر بیٹھ جاتا ہے اور چاروں طرف پانی ایسے تلاش کرنے لگتا ہے کہ اگر  نہ ملا تو اگلی سانس حلق میں اٹک جائے گی

پھر خود کو خود سنبھالتا ہے اور میری مسکراہٹ کا ایک گھونٹ بھر کر دوبارہ تکیے پر گر جاتا ہے

جب آنسو حلق تر کر دیتے ہیں تو آنکھیں زور سے میچ کر یکدم بچوں کی طرح سو جاتا ہے

اور میں

انتظار کی سولی پر صبح تک لٹکتی رہتی ہوں

Check Also

اوست ۔۔(چاچا بزدار ئے ناما) ۔۔  تاج بلوچ

ہورو، اے دنیا مئیگ وتئی گیگانہ اِنت پرچا وتی ارسانی باوستا دگہ اندوہ و ڈکان ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *