Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » غزل ۔۔۔  تمثیل حفصہ

غزل ۔۔۔  تمثیل حفصہ

آواز سے سمٹی جاتی ہوں

خاموشی سنتی جاتی ہوں

 

بادل، بارش، قطرہ، شبنم

موسیقی بْنتی جاتی ہوں

 

تری ذات کے درپن میں سجنا

دلہن سی سجتی جاتی ہوں

 

تری یاد کی خوشبو آنے پر

میں خود سے ملتی جاتی ہوں

 

گیتا، قرآن، کتابوں سے

ایمان کو چنتی جاتی ہوں

 

میں آیت نیلے رنگوں کی

آکاش پہ لکھی جاتی ہوں

 

تمثیل زمیں پر دیکھوں تو

تنکوں کو گنتی جاتی ہوں

Check Also

بانجھ بنجھوٹی ۔۔۔ انجیل صحیفہ

میں نے  کثرت سے آنکھوں کی بینائی خوابوں پہ خرچی ہے سو آنکھ اب کوئی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *