Home » حال حوال » پبلک لائبریری نال ۔۔۔ ڈاکٹر عطاء اللہ بزنجو

پبلک لائبریری نال ۔۔۔ ڈاکٹر عطاء اللہ بزنجو

نال،،،،،، سنگت اکیڈمی آف سائنسز اور کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری و چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر عطاء اللہ بزنجو کا پبلک لائبریری نال آئے اور سنگت اکیڈمی اور مہر در کی جانب سے نال، اورناچ کیلئے عطیہ کردہ کتابیں طلباء رابطہ کمیٹی نال کے حوالہ کردیں۔

پبلک لائبریری نال میں موجود تمام طلبا کی تعارفی نشست جس میں ڈاکٹر عطاء اللہ بزنجو صاحب نے طلباء رابطہ کمیٹی سمیت طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم انسان کا بہترین دوست اور دولت بد ترین دشمن ہے۔یہ اہم فیصلہ تعلیم یافتہ نوجوان کرسکتے ہیں کہ کس پہلو کا چناؤ کریں جس میں ہماری نسل کو افادیت پہنچ سکے۔معاشرے میں پرسکون ماحول پیدا کرنے کیلئے لائبریری کا قیام ناگزیر ہے چنانچہ علم کا واسطہ یکساں ہونا چاہیے جس سے یہ محسوس کیا جاسکے کہ لائبریری میں بیٹھے کتابوں سے گلے ملانے والے اور چوک چوراہوں پر بیٹھے شخص میں کچھ خاص فرق ہوتا ہے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو اپناوقت قیمتی بنانے کیلئے لائبریری میں اپنا وقت گزاریں۔ لائبریری کو علمی و ادبی مقام دینے میں نوجوان اپنا اہم کردار ادا کریں۔علم قوموں کی ترقی کا ضامن ہے۔تعلیم ہی ہمارا بنیادی مقصد ہے جسے حاصل کرنے کیلئے لائبریری کا چناؤ لازم ہے۔ہم علم کے پیاسے ہیں پیاس بجھانے کیلئے تعلیمی درس گاؤں کا رخ کریں،،

ڈاکٹر عطاء اللہ بزنجو نے طلباء  رابطہ کمیٹی کی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے کہاکہ بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو, میر یوسف عزیز مگسی و دیگر رفقاء کے علم و شعور آگاہی کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچائیں۔ آج محسوس ہوتا ہے کہ میر صاحب کے اصل فکر پر کام ہورہا ہے۔لائبریری علم و ادب کی شکل میں عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کا نتیجہ آنے والی نسل کو بہتر انداز میں ملے گا۔

Spread the love

Check Also

سنگت پوہ زانت ۔۔۔ جمیل بزدار

سنگت اکیڈمی آف سائنسزکوئٹہ کی  پوہ زانت نشست 25 ستمبر 2022 کو صبح  گیارہ بجے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *