Home » حال حوال » سنگت ، سوشل میڈیا واچ ۔۔۔۔ عابد میر

سنگت ، سوشل میڈیا واچ ۔۔۔۔ عابد میر

’سنگت ‘کی ویب سائٹ www.sangatacademy.netگذشتہ دو ماہ سے یونی کوڈ ورژن کے ساتھ ایک نئے لُک کے ساتھ اَپ لوڈ کر دی گئی ہے۔ جس سے اس کے قارئین میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔ اگست کے نصف ماہ میں 352لوگوں نے اسے وزٹ کیا تھا، جب کہ محض دو ماہ کے دوران اس کے وزیٹرز کی کل تعداد 1410ہے۔ جس میں پاکستان کے علاوہ امریکہ، ایسٹرن یورپ، عرب امارات، برازیل، سینی گال، جرمنی، انڈیا،عمان سے وزٹ کرنے والے شامل ہیں۔ ’سنگت ‘کی ویب سائٹ کو روزانہ وزٹ کرنے والوں کی اوسط تعداد 12کے قریب بنتی ہے۔واضح رہے کہ یہ تمام اعداد و شمار’ سنگت‘ کی ویب سائٹ پہ گوگل کے سپر کاو¿نٹر پہ دیکھے جا سکتے ہیں۔
دوسری طرف ’سنگت‘ کا فیس بک پیج Sangat Academy of Sceincesکے نام سے موجود ہے۔ چھ ماہ قبل جڑنے والے اس پیج نے 20اگست2014تک 956لائیکس حاصل کر لیے تھے۔ ماہتاک ’سنگت ‘کے یونی کوڈ ورژن کے بعد ویب سائٹ سے تازہ شمارے کا مواد ’سنگت‘ کے فیس بک پیج پہ بھی اپ لوڈ کیا جاتا ہے، جس سے قارئین تک نہ صرف اس کی رسائی وسیع پیمانے پر ہو گئی ہے، بلکہ اس سے یہ بھی معلوم ہو جاتا ہے کہ تازہ شمارے کی کون سی تحریرقارئین کے کتنے وسیع حلقے تک پہنچ پائی اور کتنے لوگوں نے کس تحریر کو پسند کیا۔ اگست2014ءکے شمارے کی جو تحریریں فیس بک پیج پہ اپ لوڈ کی گئیں، سوشل میڈیا پہ ان کا ردِ عمل کیا رہا، ذیل میں کچھ اس کا تذکرہ دیا جا رہا ہے؛
اگست2014کا ٹائٹل 147لوگوں تک پہنچا۔ بیک ٹائٹل پہ شایع ہونے والی سمیح القاسم کی نظم ، جس کا ترجمہ امجد اسلام امجد نے کیا تھا،81لوگ دیکھ پائے۔ اگست ایڈیشن کے اپ لوڈ کو 105لوگوںنے دیکھا ۔اداریہ 103لوگ دیکھ پائے۔ سی آر اسلم اور میاں محمود پہ مضمون 89لوگوں نے دیکھا۔ عطاشاد پہ شاہ میر کی بلوچی نظم 76لوگوں نے دیکھی۔ ثروت زہر اکی نظم کو 72قارئین میسر آئے۔ بیک ٹائٹل پہ شایع ہونے والی سمیح القاسم کی نظم یونی کوڈ ورژن میں اپ لوڈ ہوئی تو 99نے لوگوں نے دیکھی ۔ بشیر صنوبر کا بھگت سنگھ پہ مضمون 133لوگوں نے دیکھا۔ دانیال طریر کی شاعری نے121قارئین حاصل کےے۔ سعید خان بزدار کی بلوچی شاعری کو 88قارئین ملے۔ فیض صاحب کا کیوبا کا سفرنامہ 146لوگوں تک پہنچا۔ ڈاکٹر انور نسیم کا مضمون 59لوگ دیکھ پائے۔آغا گل کا افسانہ ’جادوئی ٹوپی‘ صرف تین دنوں میں 185لوگوں نے دیکھا۔ 17اگست کو اپ لوڈ ہونے والی کہانی’ایک تابوت کی آپ بیتی‘ کو 19اگست کی شام تک 78قارئین ملے۔
واضح رہے کہ اگست 2014کے ابتدائی بیس دنوں کے دوران کل 360لوگوں نے پیج کی پوسٹس کو وزٹ کیا۔

 

Spread the love

Check Also

سنگت پوہ زانت ۔۔۔ جمیل بزدار

سنگت اکیڈمی آف سائنسزکوئٹہ کی  پوہ زانت نشست 25 ستمبر 2022 کو صبح  گیارہ بجے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *