Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » کھڑکی میں چاند ۔۔۔ فہمیدہ ریاض

کھڑکی میں چاند ۔۔۔ فہمیدہ ریاض

میں جس کمرے میں رہتی ہوں

اس کمرے میں اک کھڑکی ہے

گر رات کو میری آنکھ کھلے

میں مڑ کر اس کو تکتی ہوں

تب مجھے دکھائی پڑتا ہے

کھڑکی میں چاند چمکتا ہے

میں ہولے سے مسکاتی ہوں

اور مجھ کو ایسا لگتا ہے

ہو چاند بھی جیسے مسکایا

پھر موند کے اپنی آنکھوں کو

ہولے ہولے سوجاتی ہوں

اور مجھے خیال یہ آتا ہے

میں نہیں اکیلی دنیا میں

یہ کائنات اور یہ تارے

چاند اور سورج کے نظارے

یہ موٹر کار کی آوازیں

انجانے پنچھی کی پرواز یں

ہیں ایک ہی گو ہر سے یہ بنے

جو میرا بھی ہے تیرا بھی

جو اِس کا بھی ہے اس کا بھی

میں نہیں اکیلی دنیا میں

Check Also

پندھ ۔۔۔ مہتاب جکھرانی

انسان ئے زند ئے پندھ ہڑ دو انت یکے کوڑی ئے کارانی دوہمی پندھ زندغی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *