Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ

ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ

یہ جو عشق مسلک کے لوگ ہیں،انھیں رمز سارے سکھا پیا!۔

یہ مشعال عشق کی داستاں،  یہ انھیں حرف حرف سناپیا!۔

 

میرے چارہ گر،میں ہوں در بدر،میں تو تھک گئی،ہے عجب سفر

یہ جو بے نشاں سی ہیں منزلیں،مجھے راستہ بھی دکھا پیا!۔

 

نہ حدود میں،نہ قیود میں،مرا دل ترے ہی وجود میں

یہ سجود کا حسیں پیرھن  میری روح پر تو سجا پیا!۔

 

میں جو آس تھی،میں جو پیاس تھی،کسی پھول کی میں بھی باس تھی

مری پتیاں گریں جا بجا  ،  انھیں شاخ پر تو سجا پیا!۔

 

میں فقیر ہوں،میں حقیر ہوں کسی خواب کی نہ اسیر ہوں

میں عزیز ہو ں تو تجھے ہی بس،  سو عزیز تر ہی بنا پیا!۔

 

میں فلک سے آئی خطا مری،اسے ڈھونڈناہے وفا مری

یہ جفا کی جو ہیں حقیقتیں،مری آنکھ کو وہ دکھا پیا!۔

 

مرے آسماں مرے سا ئباں،تو ہی رازداں،تو ہی مہرباں

جہاں لا مکاں کے ہیں سلسلے، وہیں میرا گھر بھی بنا پیا!۔

 

یہ جو آرزؤں کا دیس ہے، یہ جو خاک خاک سا  بھیس ہے

جو ازل ابد کا یہ بھید ہے،اسے بھید ہی میں بتا پیا!۔

 

یہ قدم قدم پہ بشارتیں،   یہ نظر نظر میں زیارتیں

یہ بصارتیں،یہ بجھارتیں،مرے شہر دل کو دکھا پیا!۔

 

یہ جو میرے من میں ہے روشنی،یہی زندگی،یہی بندگی

مری فکر میں ترے ذکر میں جو چراغ ہیں وہ جلا پیا!۔

Check Also

کھڑکی میں چاند ۔۔۔ فہمیدہ ریاض

میں جس کمرے میں رہتی ہوں اس کمرے میں اک کھڑکی ہے گر رات کو ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *