Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » مادر گیتی ۔۔۔ انیس ہارون

مادر گیتی ۔۔۔ انیس ہارون

یہ وہ ہے جو ازل سے دوڑ رہی ہے

پتھریلی زمین پر،صحراؤں میں

میدانوں اور کھیتوں میں

یہ وہ ہے جس نے بچوں کو جنم دیا

کچھ کھو دیے کچھ کو پال کر جوان کیا

تاکہ نسل انسانی کو قائم رکھ سکے

یہ وہ ہے جس نے دھرتی کا

سینہ چیر کر اناج اْگایا

تاکہ پیٹ کا ایندھن بھر سکے

 

یہ وہ ہے جو بھوکے پیٹ تمام دن

تھک ہار کر بھی شام کو ناچتی رہی

جس کا جسم گِدھوں کی ہوس

اور بھوک کا شکار ہوتا رہا

زخموں سے چور چور بدن سے

اگلی نسل کو زندگی دیتی رہی

وہ عورت ہے مادر گیتی ہے

 

روح سفر ہے

کائنات کے رنگ اس کے دم سے

غم بھی سارے اس کے نام

بے رنگ شاموں میں رنگ بھرنے والی

اس عورت نے جب سر اْٹھا کر دیکھا

تو پتھر مارنے والوں میں وہ بھی شامل تھے

جو رات اس کی آغوش میں

زندگی کے مزے لوٹ رہے تھے

صحارا،تھر،چولستان کے صحراؤں میں

ریت کے بگولوں کے ساتھ ساتھ

دوڑتی ہوئی عورت کے پاؤں لہو لہان ہیں

بھوک پیاس سے بے پرواہ اپنے دکھ سے بیگانہ

سورج کی روشنی، چاندنی کا سحر

امید کی کرن پھولوں کی مْسکان

ساتھ لیے وہ دیوانہ وار دوڑ رہی ہے

اپنی بانہیں کھولے

ایک اور نئی زندگی کو خوش آمدید کہنے کے لئے

وہ عورت ہے مادر گیتی ہے

روح سفر ہے

Check Also

کھڑکی میں چاند ۔۔۔ فہمیدہ ریاض

میں جس کمرے میں رہتی ہوں اس کمرے میں اک کھڑکی ہے گر رات کو ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *