Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » زیوروں کے بوجھ تلے ۔۔۔ ثروت زہرا

زیوروں کے بوجھ تلے ۔۔۔ ثروت زہرا

میں تو تمھارے ہمراہ چلی

مگر زمانے

نے مجھے نتھ کی جگہ

وقت کی باگ کا ہالا پہنایا?۔۔ا

جھمکوں جھالوں  کی جگہہ

وزنی سمجھوتے لٹکائے

ست لڑوں کی جگہ

انتظار کا طوق پہنایا

پائلوں کے بدلے

مجبوریوں کی بیڑیاں ں  بان?د ھیں

اوڑھنیوں کی جگہ

تمازت اوڑھنا سکھائی

لمس کی جگہ

پیاس سجانا سکھائی

تگڑیوں کی جگہ

پوروں کے قتل کی چابیاں سجائیں

اور میں ان  زیوروں کے بوجھ سے

دہری ہوتی جارہی ہوں؟

Check Also

کورا کاغذ! ۔۔۔  امداد حسینی

(“آصف فرخی“ کے لیے)   وہ جو کورا کاغذ میز پر پڑا ہوا ہے اس ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *