Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » اویس ملک

اویس ملک

بْور آیا ہے کہ اک شوقِ نمو بولتا ہے

گْلِ پر جوش کی نس نس سے لہو بولتا ہے

 

کتنی شیرینی اْتر آئی ہے لہجے میں مرے

میری آواز میں لگتا ہے کہ تْو بولتا ہے

 

تیری خاموش نگاہی کے تکلم کی قسم

تْو اگر چْپ ہو تو اک عالمِ ہْو بولتا ہے

 

کرنا پڑتی ہے بہت صوت و صدا پر محنت

تب کہیں جا کے ترنم میں گْلو بولتا ہے

 

دل نہیں مانتا یہ تْو ہے مخاطب مجھ سے

اس رعونت سے فقط مجھ سے عْدو بولتا ہے

 

سلِ گیا چاک گریبان مگر بخیہ گرو

اب جو بازار میں نکلوں تو رفو بولتا ہے

Check Also

ٹیڑھی پسلی ۔۔۔  انجیل صحیفہ

مجھ کو چھونے کی چاہت میں کھوئے ہوئے اے زمینی خداؤ ادھر آؤ! میں کائناتوں ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *