Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » عطا شاد کی یاد ۔۔۔ عطاء اللہ بزنجو

عطا شاد کی یاد ۔۔۔ عطاء اللہ بزنجو

جب سرد ہوائیں چلتن کی

مجھے اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہیں

تو ایسے میں تیری یادوں کی

بارات اُتر آتی ہے

گویا میری آنکھوں میں

برسات اُتر آتی ہے

تیری یادیں میرے دل میں

پگھلتی برف کی مانند

قطرہ قطرہ گرنے لگتی ہیں

کبھی سمٹنے، کبھی بکھرنے لگتی ہیں

یہاں تک کہ یہ یادیں

سراپاعطا شاد ہو جاتی ہیں

اور پھر

دھوپ کی تمازت سے

موسموں کی شدت سے

آزاد ہوجاتی ہیں

 

Check Also

ٹیڑھی پسلی ۔۔۔  انجیل صحیفہ

مجھ کو چھونے کی چاہت میں کھوئے ہوئے اے زمینی خداؤ ادھر آؤ! میں کائناتوں ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *