Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » اشرف المخلوقات ۔۔۔ انجیل صحیفہ

اشرف المخلوقات ۔۔۔ انجیل صحیفہ

زمین ہمارے اعمال کے بوجھ سے

اپنے اندر دھنستی جارہی ہے

ہماری گردنوں میں انا اور غرور کا کالر لگا ہوا ہے

ہم کسی کو بھی ارنگڑی مار کر گرانے میں عار محسوس نہیں کرتے

ہمارے پاس دلوں کو چھلنی کرنے والی باتوں کااچھا خاصہ سٹاک ہے

ہماری زبانیں خنجر کی طرح تیز ہیں

اور ہماری آستین میں چھپے ہمارے بازو ہی سانپ ہیں

ہم تھپکی نہیں دیتے، ڈستے ہیں

محنت سے لگائے ہوئے باغ اجاڑنا ہمارا پسندیدہ کام ہے

ہم ہاتھوں سے ہل جوت کر لوگوں کے عیب نکالتے ہیں

ہماری ہزاروں آنکھیں اور کروڑوں کان ہیں

ہم فرشتوں سے زیادہ بیدار

اور خدا سے بڑے منصف ہیں

ہم کاشت کار ہیں

 

لیکن ہم فصلیں نہیں اگاتے

جڑیں کاٹتے ہیں!۔

Check Also

چند برس ہی ہوتے ہیں ۔۔۔ ابرار احمد

چند برس ہی ہوا کرتے ہیں دوڑ لگائیے آگے نکلیے اور جان جائیے اچھل کود ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *