Home » شیرانی رلی » کلنگ فیلڈز آف کراچی کیآرٹسٹ عدیلہ سلیمان کے نام ۔۔۔۔۔ انیس ہارون

کلنگ فیلڈز آف کراچی کیآرٹسٹ عدیلہ سلیمان کے نام ۔۔۔۔۔ انیس ہارون

جس دور میں جینا مشکل ہو

اس دور میں جینا لازم ہے

جہاں اظہار پر پابندی لگتی ہو

وہاں اظہار کرنا لازم ہے

جہاں لاشوں سے حکام ڈرتے ہوں

وہاں لاشوں کی آواز بننا لازم ہے

جہاں فن کی تضحیک ہوتی ہو

وہاں مقتل کا سجانا لازم ہے

جہاں سوکھی زبانوں پر کانٹے اگتے ہوں

وہاں خونِ دل سے سیراب کرنا لازم ہے

جہاں ممکن نہ ہو افکار تازہ کی نمو

وہاں سوئے ذہنوں کو جگانا لازم ہے

جب روشنیاں سب گل ہو جائیں انیس

سورج کو زمین پر لانا لازم ہے

Spread the love

Check Also

سوچوں کے مضافات ۔۔۔ نسیم سید

روح رقصاں ہے یوں جیسے مجذوب گھنگھرو مزاروں کے یا دائرہ وار صوفی بھنور خواب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *