Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » قطبی ستارہ ۔۔۔ موسی عصمتی/احمد شہریار

قطبی ستارہ ۔۔۔ موسی عصمتی/احمد شہریار

اگر کسی دن

آگ لائی جائے

اور میری ٹوٹی ہوئی لالٹینیں

دوبارہ روشن کردی جائیں

میں تب تک دیکھوں گا

جب تک آسمان بے رنگ نہیں ہوجاتا

جب تک پہاڑوں کی برف شرمندگی سے پانی پانی نہیں ہوجاتی

جب تک تم دریا خط استوا کے قریب منجمد نہیں ہوجاتے

میں تب تک دیکھوں گا

جب تک مجھے بند آنکھوں سے بھی

درختوں کے تمام پتے ازبر نہیں ہوجائے

تب تک

جب تک میں ایک قطبی ستارہ نہیں بن جاتا

جب تک تمام بھٹکتے ہوئے مسافر

میرے ذریعے اپنا راستہ نہیں ڈھونڈ لیتے

۔

۔

نوٹ: موسی عصمتی نابینا ہیں اور نابینا بچوں کے اسکول میں بطور استاد فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Check Also

یہاں خوش گمانی کا راج تھا  ۔۔۔  ازہر ندیم

یہاں آرزوؤں کی سلطنت تھی بسی ہوئی یہاں خواب کی تھیں عمارتیں یہاں راستوں پر ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *