Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » غزل ۔۔۔۔  محمود فدا کھوسہ

غزل ۔۔۔۔  محمود فدا کھوسہ

منانا بار بار اچھا نہیں ہے

کسی سے اتنا پیار اچھا نہیں ہے

اُسے چاہو جو دل سے چاہتا ہو

گماں پر انحصار اچھا نہیں ہے

وفا سے بے وفائی کا ہے شکوہ

انا پر اعتبار اچھا نہیں ہے

جو دل کی بات ہے وہ دل میں اچھی

نتیجہ میرے یار اچھا نہیں ہے

چراغِ صبح تا شام جدائی

مگر اب انتظار اچھا نہیں ہے

فدا ہونا بہت اچھا ہے لیکن

کوئی ہو بے قرار اچھا نہیں ہے

Check Also

یہاں خوش گمانی کا راج تھا  ۔۔۔  ازہر ندیم

یہاں آرزوؤں کی سلطنت تھی بسی ہوئی یہاں خواب کی تھیں عمارتیں یہاں راستوں پر ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *