Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » تماش بین آنکھیں ۔۔۔ ثروت زہرا

تماش بین آنکھیں ۔۔۔ ثروت زہرا

 سوگوار ہزاریوں

  تابوتوں کی ترتیب میں

تمہارے سوجے ہوئے پپوٹوں

سسکتی آہوں

خالی گودیوں

 اور جھریوں کو دیکھ کربھی

خاموش رہنے والوں کو بنجر آنکھیں لگا دی گئی ہیں

یہاں لاشوں کی گنتی سے

 جمع اور تفریق کا کاروبار کرنے والی ساری آوازیں

خوف سے آئیں بائیں شائیں بک رہی ہیں

اسکرینوں اور انٹرنیٹ کی اونچی مچان پر جمی

تماش بین آنکھیں

درد سے نہیں تماشے کی لذ ت سے چھلک پڑی ہیں

 منافقین سائے تمہارے نو حوں کے احترام میں نہیں

وہاں کی ہر جنبش پر نظر رکھنے کے لیے باادب کھڑے نظر آ رہے  ہیں

 دربار میں موجود سارے جی حضوری

 اپنی اپنی ٹوپیاں بچانے کے لیے

 مرے ہوئے انسانوں کے چوکھٹوں سے چہرے چھپائے ہوئے ہیں.

کوفہ اور کوفیت کی روایتیں

آج پھر زمانے کے ہونٹوں پر ثبت کر دی گئی ہیں۔

Check Also

گزری اور آنے والی بہاروں کے نام ۔۔۔ نوشین کمبرانڑیں

ہزاروں گنج ہیں جن پر تیرے پیروں کے بوسے ہیں تہہِ خاکِ وطن تو ہے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *