Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » کتاب پچار » ملغلري ۔۔۔ ڈاکٹر محمد شفیق

ملغلري ۔۔۔ ڈاکٹر محمد شفیق

کتاب کا نام:  ملغلري

مصنف: شفقت عاصمی

تبصرہ : ڈاکٹر محمد شفیق

                 یوں تو دنیا بھر کی ساری زبانوں میں کہاوتیں اور ضرب الامثال موجود ہیں۔یہ کتاب  ملغلری کے نام سے ممتاز لکھاری جناب  شفقت علی عاصمی  نے جدید تحقیق اور مرو جہ ادبی رحجان کے مطابق کافی محنت کے بعد شایع کی۔

                جناب شفقت علی عاصمی مسلم باغ کا مردم خیز اور معدنی ذخائر سے مالا مال خطے سے تعلق ہے۔شفقت علی عاصمی پشتو ادبی تنظیم پشتو ادبی قندیل مسلم باغ کے بانیوں میں سے رہے ہیں۔

                شفقت علی عاصمی نے پشتو زبان و ادب کا پیغام واضح طور پر متعارف کرایا۔ بلکہ اُردو میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا۔

                 مصنف جناب شفقت علی عاصمی کا یہ ادبی تحفہ جو ملغلری کے نام سے موسوم ہے اسے جناب میاں عبد القیوم یوسفی نے ایوب پرنٹنگ پریس سے چھپوا کر اردو، پشتو زبان کے قارئین کے لیے سال ۹۱۰۲؁ء کا ادبی تحفہ پیش کیا۔مصنف نے ہر کہاوت یا ضرب المثل کا پشتو اور اردو ترجمہ پیش کیا ہے۔  اس ضرب المثل اور کہاوت کا زمانہ اور مقام، اور اس کے ساتھ ساتھ اس ضرب المثل یا کہاوت  کا پس منظربھی پیش کیا ہے۔

                اہل زبان نہ ہونے کے باوجودجناب شفقت علی عاصمی نے پشتو زبان کا حق ادا کر دیا ہے۔ممتاز لکھاری نے قریہ قر یہ بستی بستی کو چھان مارا ہے۔شفقت علی عاصمی نے یہ کوشش اپنے والد صوفی محمد یوسف چشتی کے نام کردی ہے۔جبکہ اپنی اس ادبی سوغات کو پشتو زبان کے ممتاز نثر نگار مورخ ادیب  محقق و دانشور جناب ولی محمد سیال کاکڑ کے نام  منسوب کر دی ہے

                یہ کام جناب شفقت علی عاصمی نے بڑے تگ ودود کے ساتھ سر انجام دیا ہے اور اسمیں اُن کی علمی عرق ریزی بھی شامل حال رہی ہے۔

 

Check Also

امریکہ کے نسلی امتیازات ۔۔۔ ارشد خانم

کتاب کا نام  :  امریکہ کے نسلی امتیازات مصنف  :  جارج جیکسن ترجمہ  :  شاہ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *