Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » پنجرہ خالی کرنا ہوگا ۔۔۔ سلیم شہزاد

پنجرہ خالی کرنا ہوگا ۔۔۔ سلیم شہزاد

سانپ اور چڑیا
دونوں قید ہیں اک پنجرے میں
باہر چیل کا پہرہ ہے

کس نے کہا تھا
جیون خواب سنہرا ہے!

یہ ایک تپتا صحرا ہے اور
ہر ذرے پر پیاس لکھی ہے
دن کے ماتھے پر حیرت ہے
کرنیں سورج سے شرمندہ
کس نے روشن رات کے منہ پر
راکھ ملی ہے
چاروں جانب بکھری آنکھیں
اور بے چہرہ خواب پڑے ہیں
چڑیا ، چیل اور سانپ کے کھیل میں
ایک نہ ایک کو مرنا ہوگا
پنجرہ خالی نا ہوگا

Check Also

گزری اور آنے والی بہاروں کے نام ۔۔۔ نوشین کمبرانڑیں

ہزاروں گنج ہیں جن پر تیرے پیروں کے بوسے ہیں تہہِ خاکِ وطن تو ہے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *