Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » سپیرے کی نظم 

سپیرے کی نظم 

دانیال طریر

خطہء خیال میں
چار سو اگی ہوئی
جھاڑیوں میں پھیلتا
زہر ظاہری نہیں
لفظ کے سراب میں
اور غیاب خواب میں
لہر لہر دوڑتی
ریت ساحری نہیں
شاخِ اعتبار کے
مصرعہ ہائے زرد میں
سبز آگ پھونکتی
نظم قاہری نہیں
وحشتوں کا گھور بن
کوہ نور کیا بنے
تیرگی کو بھوگتا
چاند سامری نہیں
زمہریر عہد کے
سرد پلیٹ فارم پر
پٹڑیوں کو سونگھتی
رات آخری نہیں
عرصۂ زوال میں
بین کے طلسم پر
انگ انگ ناچتے
سانپ شاعری نہیں

Check Also

گزری اور آنے والی بہاروں کے نام ۔۔۔ نوشین کمبرانڑیں

ہزاروں گنج ہیں جن پر تیرے پیروں کے بوسے ہیں تہہِ خاکِ وطن تو ہے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *