Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » مجسمہ

مجسمہ

فہمیدہ ریاض
(ماسکو میں لینن کا مجسمہ گرانے پر)

مجسمہ گرادیا
مگر یہ داستاں ابھی تمام تو نہیں ہوئی

کئی ورق سفید ہیں
لکھے گا جن پہ آدمی
اک اَور بابِ جستجو
کہ حسن کی تلاش میں
کہ منصفی کی آس میں
پھری ہے خلق کو بہ کو

دکاں میں کتنا مال ہے
دکاں میں دلبری نہیں
وکاں میں منصفی نہیں
ابھی پہرڈھلا نہیں
ابھی رواں ہے کارواں
دلوں میں نصب ہیں نشاں
مجسمہ گرا مگر
زمیں پہ زندگی دکاں کے نام تو نہیں ہوئی
ہماری داستاں ابھی تمام تو نہیں ہوئی

Check Also

فہمیدہ ریاض کی کہی ہوئی آخری نظم 

(بشکریہ نجمہ منظور اور انیس ہارون صاحبہ) میں جس کمرے میں رہتی ہوں اِس کمرے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *