Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » ھمبوئیں سلام » محمد رفیق مغیری، آسناتھ کنول

محمد رفیق مغیری، آسناتھ کنول

جناب ڈاکٹر، شاہ محمد مری صاحب
آپ پر سلامتی ہو! ۔
ماہتاک سنگت حسبِ معمول تمام رنگ ورعنائیوں اور انمول موتیوں سے مزین مالاکی مانند مقررہ وقت پروارد ہوا۔ یہ سنگت کی سب سے بڑی خصوصیت ہے کہ وہ وقت مقررہ سے ایک دن بھی ادھر اُدھر نہیں کرتا۔ بھلا کرے بھی کیوں ہم سب کو بے صبری سے اس کا انتظار جو رہتا ہے۔
ہمیشہ کی طرح معنی خیز ٹائیٹل سے آراستہ اندر جھانکتے ہی استقبالیہ پر تمثیل حفضہ کی نہایت ہی پُر معنی نظمیں دیدہ دل فرشِ راہ کرتی ہوئی نظر ،آئیں ۔ مگر جب ایک قدم اندر رکھا تو نہایت ہی رقعت خیز منظر، لہولہو بلوچستان کا درد ناک منظر آنکھوں کے سامنے گردش کرنے لگا ۔چند دن قبل کے اندوہ ناک واقعے پھر سے بے بس آنکھوں کو اشکبار کرنے لگے۔ تو دوسری جانب ہمارے ملک کی جمہوریت کا مایوس کن چہرہ الیکش 2018ہمارے سامنے تھا۔ اس عالم میں ایک نظر اور آگے بڑھایا تو سماجی تبدیلی کے لوازمات بڑے مُدلل دلائل کے ساتھ سینہ تان کے کھڑے تھے اور سماجی تبدیلی کے لیے نہایت ہی نادرونایاب مشورے دے رہے تھے۔ اگلے قدم پرسیغ یعنی عدت وہ بھی وفاکی ، بلاکی خود کلامی کر رہی تھی۔ اس سے تھوڑا آگے جھانکا تویا درفتگاں پروفیسر سید امیر الدین کی یاد میں ڈاکٹر عطااللہ بزنجو ، جئیند جمالدینی۔ سرورآغا اور ڈاکٹر شاہ محمد مری انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کر رہے تھے تو ساتھ میں کھڑے ان کی روح مسکرا رہی تھی ۔ مگر جب تھوڑا سا آگے بڑھے تو شاہ عبدالطیف بھٹائی ہر صدی کی آواز کے متعلق ڈاکٹر سید جعفر احمد صاحب اپنے وقت کے دوسرے خِطوں کے اہل شعور اور اہل نظر ہستیوں کے ساتھ اُن کا تقابلی جائزہ بہترین انداز میں پیش کر رہے تھے۔ ڈاکٹر شاہ محمد مری شاہ صاحب کے اُس قول کو اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے تھے جس میں شاہ صاحب نے بلوچوں کو بیدار کرنے کی سعی کی تھی ۔
کتابوں پر تبصرے تو بہن عابدہ رحمان ہمہ وقت بہترین انداز میں کرتی رہتی ہیں۔ اور مزے کی بات یہ کہ کتاب ہو ڈاکٹر شاہ محمد کا اور پھر تبصرہ ہو بہن عابدہ رحمان کا تو پھر سونے پر سہاگہ ۔اس مرتبہ انقلاب کے عنوان سے چے گویرا پر تبصرہ ۔واہ جی واہ ہمیشہ کی طرح لاجواب۔ بلوچی ادب کادر رخشاں ستارا توکلی مست پر محمد حسن آثم کھیاز ئی کی کوشش بھی قابل تعریف ہے ۔ آل انڈیا بلوچ کانفرنس جیکب آباد کی تجزیاتی رپورٹ ڈاکٹر صاحب کا ہم سب کے لیے ایک قیمتی تحفے سے کم نہیں۔ فکرِ لطیف ڈاکٹر فہمیدہ حسین صاحبہ کی کوشش بھی سر آنکھوں پر ۔ مزدور عورت ڈاکٹر صاحب کا ترجمہ عورت کی عظمت کو اجاگر کرنے منہ بولتا ثبوت ۔ انجیلا ڈیوس کی خود نوشت سید سبطِ حسن کی کاوش ہمارے لیے کسی اعزاز سے ہرگز کم نہیں۔ ڈی کلاس کلب ( DCC)کا ممبر سائیں کمال خان شیرانی کے فکری جہت ،ان کی قومی سیاسی شعوری اور غیرطبقاتی عملی جدوجہد کی تحریکی کوششوں کو واضح کرنے کے یے محمد حسین ہنرمل مصروف عمل نظر آئے ۔ اس کے علاوہ محترمہ پروفیسر نجیبہ عارف صاحبہ بھی سائیں کمال خان کے بارے میں اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کر رہی تھی۔
اس دفعہ سنگت پوہ زانت دیکھ کر بے حد خوشی ہورہی تھی۔
مزے کی بات یہ کہ استقبالیہ پر ایک بہن، تو الوداعیہ پر دوسری بہن انجیل صحیفہ کی تخلیق موجود تھی۔ مگر اس سے پہلے ہم اپنے باقی شعرء کرام سے رخصت طلب کیے بغیر کیسے جاسکتے ہیں؟ ۔ اس لیے ہم نے فرد اً فرداً ہر شاعر کو خلوصِ دل سے داد تحسین دیتے ہوئے اجازت کا اسرا ر کیا۔ جس میں ڈاکٹر منیر رئیسانڑیں ، کشور ناہید، روحِ شیخ ایاز مرحوم، فرزانہ رفیق، ثروت زہرا، شباب اکرم، غفار عاجز ،تمثیل حفضہ، اسامہ امیر ، رضوان فاخر، بانک نوشین کمبرانڑیں، روحِ بانک گوہر ملک، اورادی آمنہ ابڑو ۔
مجھ نا چیز کی جانب سے تمام معزز احباب کو درجہ بدرجہ سلام
محمد رفیق مغیری
بھاگ ۔بلوچستان
***

محترم جناب شاہ محمد مری صاحب
آداب
اُمید ہے مزاج بخیر ہوں گے۔ خوبصورت اور شاندار جریدہ سنگت موصول ہوگیا بہت شکریہ ۔ بس گھریلو امور میں مصروفیات کے باعث خط لکھنے میں دیر ہوجاتی ہے ۔ بے شک ای میل کا دور ہے ۔ مگر مجھے خط لکھنا پسند ہے تاکہ سند رہے ۔ ایک نظم رسالے کے لیے بھیج رہی ہوں۔ کشورناہید کی تحریریں بے حد پسند آئیں وہ ہمارے عہدکی ایک جاندار رائٹر ہیں۔
آپکی بے پناہ ادبی کاوشوں کو سلام۔
سلامت رہیے۔
آسناتھ کنول
آسناتھ کنول صاحبہ
آپ کی طویل نظم ہم اگلے شمارے میں دے رہے ہیں جو کہ ’’نظم ایڈیشن ‘‘ ہوگا۔
ایڈیٹر

Check Also

آسناتھ کنول، آمنہ ابڑو، اسلم خواجہ،وحید زہیر، منیر رئیسانی،عطاء اللہ بزنجو،قندیل بدر

جناب شاہ محمد مری صاحب،۔ آداب امید ہے مزاج بخیر ہونگے۔’’سنگت‘‘ اپنی تمام تر ادبی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *